اسلام آ باد(پی پی آ ئی)پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہاہے کہ اس وقت ملک کے حالات گھبمیر ہیں، حل صر ف ایک ہے کہ تمام سٹیک ہولڈرز مذاکرات کریں۔میڈیا ذرا ئع کے مطابق پی پی رہنما یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ بینظیر بھٹو نے جیلیں اور طویل جلاوطنی کاٹی،بینظیر بھٹو نے آمریت کیخلاف بھرپور جدوجہد کی،ان کاکہناتھا کہ بینظیر بھٹو نے نوازشریف کے ساتھ میثاق جمہوریت کیا، دونوں رہنماؤں نے مل کر جمہوریت کیلئے کام کرنے کا عزم کیا۔سابق وزیراعظم نے کہاکہ ہم ملک میں پارلیمانی نظام کو واپس لائے، آصف زرداری نے اختیارات پارلیمان کودیئے، اس وقت ملک کے حالات گھبمیر ہیں، حل صر ف ایک ہے کہ تمام سٹیک ہولڈرز مذاکرات کریں،ہمارا فوکس صرف اور صرف معیشت ہے۔
Next Post
فرانسیسی صدر کی دعوت پر وزیراعظم سرکاری دورہ پر فرانس روانہ
Wed Jun 21 , 2023
اسلام آ باد(پی پی آ ئی) وزیراعظم شہباز شریف فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کی دعوت پر فرانس کیلئے روانہ ہو گئے، دورہ فرانس کے دوران وزیراعظم گلوبل فنانسنگ پیکٹ کے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔وزیر اعظم آفس کے مطابق گلوبل فنانسنگ پیکٹ سربراہی اجلاس پائیدار ترقی، توانائی کے متبادل […]
