اسرائیل کو واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی عمل سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سردار مسعود

ایرانی مذاکرات کی کامیابی ایران اور ایرانی قوم کی فتح ہے،ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں:جماعت اسلامی پاکستان

امریکہ-ایران امن معاہدہ پاکستان کے لیے باعثِ فخر اور عالمی معیشت کے لیے ایک نہایت اہم اور خوش آئند لمحہ ہے: وفاقی وزیر خزانہ

پشاور میں 1.6ارب کی لاگت سے بننے والے انڈر پاس کا سنگ بنیاد

اسلام آباد میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے اور دھوکہ دہی کے کیس میں مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی ، انڈیکس میں4639پوائنٹس کا اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاک جاپان بزنس کونسل جاپان میں 10 ہزار پاکستانیوں کیلئے ملازمت کی گنجائش پیدا کرے گی

اسلام آ باد(پی پی آ ئی)پاک جاپان بزنس کونسل جاپان میں 10 ہزار پاکستانیوں کے لئے ملازمت کی گنجائش پیدا کرے گی جس کیلئے ابتدائی طور پر 100 نوکریوں کی ڈیمانڈ پاکستان روانہ کردی ہے۔ذرائع کے مطابق پاک جاپان بزنس کونسل کے صدر رانا عابد حسین نے جاپان کیلئے افرادی قوت بھجوانے والے پاکستانی ادارے العمل کارپوریشن کے سربراہ عابد منہاس اور پاک جاپان بزنس کونسل یورپ کی ڈائریکٹر انوشہ منہاس عابد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ا بتدائی طور پر 100 نوکریوں کی ڈیمانڈ پاکستان روانہ کردی ہے۔رانا عابد حسین نے کہا کہ حکومت پاکستان کو چاہیے کہ زیادہ سے زیادہ اور معیاری افرادی قوت جاپان بھجوانے کے لیے زیادہ سے زیادہ پاکستانی کمپنیوں کو اوورسیز ایمپلائمنٹ اور سینڈنگ آرگنائزیشن میں رجسٹرڈ کرے ورنہ 18 اداروں سے جاپان جیسے ملک کو افرادی قوت بھجوانے کی ڈیمانڈ پوری نہیں ہوسکے گی۔اس موقع پر العمل کارپوریشن کے سربراہ عابد منہاس نے کہا کہ پاکستان میں بہتری افرادی قوت موجود ہے جو اپنی محنت اور لگن سے جلد جاپان میں اپنا الگ مقام بنانے کی اہلیت رکھتی ہے، وہ کوشش کریں گے کہ زیادہ سے زیادہ پاکستانی نوجوان جاپان زبان سیکھ کر جاپان جائیں تاکہ انہیں یہاں سیٹ ہونے میں کسی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔اس موقع پر پاک جاپان بزنس کونسل یورپ کی ڈائریکٹر انوشہ منہاس نے کہا کہ ابتدائی طور پر کچھ مشکلات ہیں جن پر قابو پاکر جلد سے جلد زیادہ سے زیادہ پاکستانی افرادی قوت جاپان بھجوائی جاسکے گی۔