شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

آئی ایم ایف کے فیصلے کاکاؤنٹ ڈاون شروع 7دن میں آر یاپار ہوگا: شیخ رشید

را ولپنڈی(پی پی آ ئی) عوامی مسلم لیگ کے سر بر اہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے فیصلے کاکاؤنٹ ڈاون شروع ہوگیا7دن میں پتا چل جائیگاآرہوگا یاپار ہوگا،حکمرانوں کازورتقریروں اورتصویروں پرہے معیشت کاٹائی ٹینک ڈوب رہا ہے، اورمزیدسیاسی عدم استحکام پیداہوسکتاہے حقیقی حکومت عوام کے دلوں میں کی جاتی ہے،بیساکھیوں کے سہارے سیاست کرنے وا لے بلاآخرسیاسی موت مرتے ہیں۔سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹو ئٹر پر اپنے بیان میں شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ الیکشن ہوں گے یانہیں شفاف ہوں گے کہ نہیں عوام کیلئے سوالیہ نشان ہے،لیکن پاکستان کی زندگی سیاسی استحکام میں پوشیدہ ہے سیاسی استحکام صاف شفاف الیکشن سے ہی مل سکتاہے،نہ لوٹی ہوئی دولت نہ بیرون ملک جائیدادیں کام آئیں گی عوام کی آہیں صدائیں آہ بقاسسکیاں بدعائیں حکومت کو لے ڈو بیں گی۔ انہوں نے کہا کہ باشعور عوام وقت آنے پر ایساشعوری فیصلہ دیں گے کہ کرپٹ مافیا کی آنکھیں کھلی رہ جائیں گی200 رو پے کا ڈالرکرنیوالا حواس باختہ ہوچکا ہے، کبھی آئی ایم ایف کوللکارتا ہے،کبھی سفیروں کے پاؤں پڑتا ہے کبھی صحافیوں پرحملہ کرتاہے۔ شیخ ریشد نے اسحاق ڈار کو تنقید کا نشا نہ بناتے ہو ئے کہا کہ اتفاق فاونڈری کامنشی رشتے دارتوبن سکتاہے اکانومی تباہ کرسکتاہے،اکانومسٹ نہیں بن سکتا۔