شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ایف بی آر ٹیکس اہداف بڑھانے، اخراجات کم کرنے کا امکان

اسلام آباد (پی پی آئی) پاکستان اور آئی ایم ایف کے مابین معاہدے میں بریک تھرو متوقع ہے،ابتدائی طور پر ایف بی آر کے ٹیکس اہداف بڑھانے اور غیر ترقیاتی اخراجات کم کرنے کا امکان ہے۔پی پی آئی کے مطابق فریقین میں دوست ملکوں کی معاونت سے طویل مذاکرات ہوئے ہیں۔ وزارت خزانہ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی شرائط پوری کرنے کیلئے بجٹ میں اہم ترامیم کی جاسکتی ہیں۔ا سٹیٹ بینک آف پاکستان نے کنٹینرز کی کلیئرنس کیلئے زرمبادلہ فراہمی کی اجازت دے دی۔ درآمدات کی اجازت کے بارے میں آئی ایم ایف کی شرط بھی پوری کر دی گئی ہے۔ا سٹاف لیول معاہدے کیلئے بجٹ منظوری سے قبل فریم ورک پر نظر ثانی کا امکان ہے۔بتایا گیا ہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف بجٹ فریم ورک سے متعلق معاہدے کیلئے کوشش جاری ہے۔ فریم ورک طے پا گیا تو سالانہ بجٹ کی منظوری کی راہ ہموار ہو سکتی ہے۔۔ پاکستان نے آئی ایم ایف سے نظر ثانی شدہ بجٹ کے تخمینے بھی شیئر کئے ہیں۔