پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

شاہد خاقان عباسی کیخلاف ایل این جی ریفرنس میں احتساب عدالت کے دائرہ اختیار سے متعلق فیصلہ محفوظ

اسلام آباد (پی پی آئی)سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کیخلاف ایل این جی ریفرنس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے،احتساب عدالت کے دائرہ اختیار سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا گیا، احتساب عدالت کے جج محمد بشیر 10جولائی کو فیصلہ سنائیں گے،شاہد خاقان عباسی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظورکرلی گئی۔پی پی آئی کے مطابق احتساب عدالت میں شاہد خاقان عباسی کیخلاف ایل این جی ریفرنس کی سماعت ہوئی،نیب نے ایل این جی ریفرنس سپیشل جج سنٹرل اسلام آباد کی عدالت میں منتقل کرنے کا بیان دیدیا،نیب پراسیکیوٹر نے کہاکہ نیب ترمیمی آرڈیننس کے بعد یہ ایف ا?ئی اے کا دائرہ اختیار ہے،ریفرنس سپیشل جج سینٹرل اسلام آباد کا دائرہ اختیار ہے۔شاہد خاقان عباسی کیخلاف ریفرنس میں نیب سمیت دیگر فریقین کے دلائل مکمل ہو گئے،احتساب عدالت کے دائرہ اختیار سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیاگیا، احتساب عدالت کے جج محمد بشیر 10جولائی کو فیصلہ سنائیں گے، عدالت نے شاہد خاقان عباسی کی ا?ج کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی۔