ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

استحکام پاکستان پارٹی الیکشن میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں کرے گی:عبدالعلیم خان

لاہور(پی پی آئی)استحکام پاکستان پارٹی کے صدرعبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ صرف میرے ساتھ نہیں پوری قوم کے ساتھ دھوکا ہوا، تحریک انصاف کا دی اینڈ ہے، آئندہ عام انتخابات میں پی ڈی ایم،پی ٹی آئی دونوں کا مقابلہ کرینگے، جیتنے پرجہانگیرترین استحکام پاکستان پارٹی کے وزیراعظم کے امیدوارہوں گے۔پی پی آئی کے مطابق عبدالعلیم خان نے کہا کہ عثمان بزدار ”رج“ کے نکمے اوربے ایمان بھی تھے، پنجاب فرح گوگی، شوہر اور چیئرمین پی ٹی آئی کے گھرسے چل رہا تھا،عثمان بزدارفرح گوگی اوربشریٰ بی بی کیفرنٹ مین تھے،عثمان بزداران کیلئے پیسے اکٹھے کرتا تھا،ساتھ اپنے لیے بھی رکھتا تھا،انہوں نے کہا کہ ڈی سی اورکمشنرلگنے کاریٹ بھی مقررکردیا گیا تھا،پنجاب میں وہ سب کچھ ہواجواس سے پہلے کبھی نہیں سنا تھا،چیئرمین پی ٹی آئی کوسب معلوم تھا میں نے بھی بتایا تھا، عبدالعلیم خان نے کہا کہ پاکستان کومرشد چلارہے تھے،ہر فیصلہ مرشد کاہوتا تھا،کس سے ملنا ہے،کس وقت باہرنکلنا ہے سب فیصلے مرشد کے تھے،سیکریٹری اوروزیر لگانیکی منظوری بھی مرشد سے ہوتی تھی، چیئرمین پی ٹی آئی کومرشد کی کرپشن کامعلوم تھا،اس وقت کے آئی ایس آئی چیف نے چیئرمین کوبتایاکہ رشوت کامال،ہیرے کی انگوٹھیاں آپ کے گھرمیں ہیں،چیئرمین نے انہیں کہا آپ سرخ لکیرعبورکررہے ہیں،اورانہوں نے اسی دن چیف کوہٹا دیا تھاانہوں نے کہا کہ میں نے پی ٹی آئی کواس وقت چھوڑا جب وہ حکمران تھی،،شاہ محمودکے ٹویٹ پرمیں نے کہا تھا اللہ کوپتا ہے کس کا“دی اینڈ“ہے۔انہوں نے کہا کہ جب تک زندہ ہوں فوج کیساتھ رہوں گا، اپنی فوج کیساتھ ہوں،اسٹیبلشمنٹ بھی ہمارے ملک کی ہے۔