روبوٹکس بینکنگ کسٹمر کے تجربے کو تبدیل کرنے کے لیے تیار

انشورنس انڈسٹری کا بجٹ مذاکرات میں مالیاتی اصلاحات کے لیے زور

سندھ کابینہ نے ترقیاتی منصوبوں اور اہم عوامی امداد کے لیے 30 ارب روپے سے زائد کی منظوری دے دی

دارالحکومت میں وسیع سرچ آپریشنز کے دوران بڑی مقدار میں منشیات برآمد

پولیس چیف کی سنگین جرائم کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کی ہدایت

اعلیٰ سطحی فلسطینی مذاکرات کے دوران پاکستان کا غزہ پر گہرے دکھ کا اظہار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

آئی ایم ایف سے معاہدے پر میں شہباز شریف مستحق مبارکباد ہیں :مفتاح اسماعیل

کراچی (پی پی آئی) سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان اسٹینڈ بائی معاہدے پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر لکھا کہ یہ عید کے روز پاکستان کے لیے بہت اچھی خبر ہے، آئی ایم ایف سے معاہدے پر میں وزیراعظم شہباز شریف کو مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ ان کی ذاتی دلچسپی اور آئی ایم ایف کی ایم ڈی سے کئی ملاقاتوں کے بعد یہ معاہدہ ممکن ہوا۔پی پی آئی کے مطابق مفتاح اسماعیل کا مزید کہنا تھا جیسا کہ میں پہلے بھی کہہ چکا ہوں کہ آئی ایم ایف سے معاہدہ ہی ڈیفالٹ سے بچنے کی بہترین انشورنس ہے، ان شا اللہ اب ڈیفالٹ کا خطرہ کم ہو گا اور ڈالر کا دباؤ بھی آہستہ آہستہ کم ہو گا اور کاروباری ماحول میں ایک نئی امید اور پھرتی نظر آئے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ اس معاہدے کے لیے ہم نے تقریباً 9 ماہ کھو دیے لیکن اب پاکستان مضبوطی سے ٹھیک سمت کی جانب بڑھے گا، وفاقی وزراء اور سیکرٹریز نے بھی معاہدے کے لیے بہت محنت کی۔سابق وزیر خزانہ کا کہنا تھا ہمیں یہ ضرور سوچنا چاہیے کہ یہ معاہدہ ہمارے لیے ایک اور موقع ہے کہ ہم اپنی معاشی پالیسی میں بنیادی ریفارمز کریں، جب تک ہم معاشی ریفارمز نہیں کریں گے تو پاکستان قرض دینے والوں کے رحم و کرم پر رہے گا اور عوام حکومتی اور اسٹرکچرل گورننس کی ناکامی کی قیمت ادا کرتے رہیں گے۔