کشمور(پی پی آئی)کشمور میں گزشتہ چھ ماہ سے جاری پولیس کو ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران کوئی کامیابی حاصل نہیں ہو سکی ہے لیکن کچے کے ڈاکووں نے پولیس اہلکاروں کو اغواکرنا شروع کر دیاہے۔اتفصیلات کے مطابق تھانہ کشمور کے ایس ایچ اوگل محمد مہر کو دو سپاہیوں سمیت اغواکرلیا گیاہے، ایس ایچ او کندھ کوٹ سے اغوا کئے گئے چھ سالہ فرحان کی بازیابی کیلئے کچے میں داخل ہوئے تھے، جسے ایک ماہ قبل کندھ کوٹ سے اغواکیا گیاتھا، چند روز قبل پولیس اہلکار نصراللہ جتوئی کو بھی اغواکیا گیا ہے۔آپریشن کے دوران اب تک ڈاکووں نے ایک ایس ایچ او سمیت 13 اہلکاروں کو شہید کر دیاہے جبکہ پولیس ڈاکووں کے متعد د ٹھکانوں کو آگ بھی لگا چکی ہے۔
Next Post
ایل سیز کھولنے میں مشکلات کے باعث سولر پینلز کی درآمدات متاثر
Sat Jul 8 , 2023
کراچی(پی پی آئی)اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے نئے لیٹر آف کریڈٹ (ایل سیز) کھولنے پر پابندیوں کے سبب چین سے سولر پینلز اور انورٹرز کی گزشتہ مالی سال 2023 کے دوران درآمدات صرف ایک ارب ڈالر رہیں، جو مالی سال 2022 کے دوران 2.4 ارب ڈالر ریکارڈ کی […]
