ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عالمی منڈی میں خام مال کی قیمت گرنے سے ا سٹیل کی مقامی قیمت میں بڑی کمی

کراچی(پی پی آئی)بین الاقوامی منڈی میں خام مال کی قیمت میں اچانک کمی کے باعث ا سٹیل مصنوعات کی مقامی قیمتوں میں بڑی کمی ہوئی ہے۔گھریلو اسٹیل پروڈیوسرز، انٹرنیشنل اسٹیلز لمیٹڈ (آئی ایس ایل) عائشہ اسٹیل ملز لمیٹڈ (اے ایس ایل) نے کولڈ رولڈ کوائل (سی آر سی) اور ہاٹ ڈپڈ گیلوانائزڈ کوائل (ایچ ڈی جی سی) کی قیمتوں میں 25 ہزار روپے فی ٹن کمی کا اعلان کیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق جے ایس گلوبل کے ڈپٹی ہیڈ آف ریسرچ، وقاص غنی نے پروپاکستانی کو بتایا،“قیمتوں میں موجودہ کمی کے اہم عوامل میں سے ایک بین الاقوامی HRC (ہاٹ رولڈ کوائل) کی قیمتوں میں کمی ہے۔مارچ 2023 میں اپنے عروج پر پہنچنے کے بعد سے، قیمتیں فی ٹن 130 امریکی ڈالر تک گر گئی ہیں۔جون اور جولائی کے دوران عام طور پر تعمیراتی سیزن میں مایوس کن مانگ بھی سٹیل کی قیمت گرنے کی وجہ بنی۔پاکستان میں سخت گرمیوں کے مہینوں کے دوران سٹیل کی قیمت میں مزید کمی کی توقع ہے۔