جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ن لیگ منظم اور مستحکم،ملک بھر میں شیر کے نشان پر الیکشن لڑیں گے: رانا ثنا اللہ

لاہور(پی پی آئی) مسلم لیگ (ن) نے آئندہ انتخابات میں پنجاب کے ہر حلقے  میں اپنا امیدوار کھڑا کرنے کا اعلان کردیا۔پی پی آئی کے مطابق  ماڈل ٹاؤن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ ن لیگ  نے انتخابی سرگرمیاں شروع کردی ہیں، ہمارا عزم ہے کہ  مسلم لیگ (ن) پنجاب میں بھرپور انداز سے انتخابی عمل کو آگے لے کر بڑھے اس لئے ن لیگ ملک کے تمام 297 صوبائی اور تمام 146 قومی اسمبلی کے حلقوں سے اپنے امیدوار نامزد کرے گی۔ انہوں ں ے کہا کہ  قبل ازیں ایسا ہوا ہے کہ بعض اضلاع میں ہم نے اپنے امیدوار نامزد نہیں کئے تھے لیکن ہم نے اس بار اسے چیلنج کے طور پر قبول کیا ہے کیوں کہ ہم پارٹی کو یوسی کی سطح تک منظم کرچکے ہیں،ہر حلقے میں مسلم لیگ ن کے امیدوار شیر کے نشان پر الیکشن لڑیں گے۔ مسلم لیگ ن نے پنجاب کا تنظیمی اجلاس بھی طلب کرلیا،قومی و صوبائی اسمبلی کے434 حلقوں میں امیدوار میدان میں اتریں گے،ن لیگ پنجاب میں قومی اسمبلی کے 146 امیدوارمیدان میں اتارے گی،مسلم لیگ ن صوبائی اسمبلی کے 297 حلقوں میں امیدوار کھڑے کرے گی۔