جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ایڈوکیٹ جنرل اسلام آباد جہانگیر جدون عہدے سے مستعفی

اسلام آباد (پی پی آئی) ایڈوکیٹ جنرل اسلام آباد بیرسٹر جہانگیر جدون نے اپنے عہدے سے ذاتی وجوہات بتا کر استعفی دے دیا۔تفصیلات کے مطابق ایڈوکیٹ جنرل اسلام آباد جہانگیر جدون عہدے سے مستعفی ہو گئے۔ایڈوکیٹ جنرل اسلام آباد جہانگیر جدون نے اپنا استعفیٰ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو بھجوا دیا۔جہانگیر جدون نے استعفے میں لکھا کہ ذاتی وجوہات کی بنا پر عہدے سے مستعفی ہو رہا ہوں۔پی پی آئی کے مطابق  18 مئی2022 کو مسلم لیگ ن کی حکومت نے جہانگیر خان جدون کو ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد تعینات کیا تھا،صدر پاکستان نے وزیر اعظم کی ایڈوائس پر تعیناتی کی منظوری دی تھی، جہانگیر جدون سے قبل نیاز اللہ نیازی بطور ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد عہدے پر تعینات تھے۔