جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ستلج میں بہاولپور اور بہاولنگر کے مقام پر پانی کی سطح بلند،راوی میں سطح آب میں کمی

سکھر/بہاولپور (پی پی آئی) دریائے ستلج میں بہاول پور اور  بہاول نگر کے مقام پر پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔ پی پی آئی کے مطابق دریائے ستلج میں ہیڈ اسلام کے مقام پر پانی کی سطح میں اضافہ ہورہا ہے، ہیڈ اسلام پر پانی کی آمد و اخراج 14 ہزار 221 کیوسک ریکارڈ کی گئی ہے۔جب کہ جسڑ کے مقام پر دریائے راوی کے پانی کی سطح میں کمی  آئی ہے جہاں پانی کا بہاؤ 24 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا جا رہا ہے، نالہ بئیں میں پانی کابہاؤ 234 اورنالہ ڈیک میں 220 کیوسک ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔ پی پی آئی کے مطابق بالائی علاقوں سے بارشوں کا پانی سندھ میں داخل ہونے سے بیراجوں پر پانی کی صورتحال نارمل ہوگئی ہے، سیلابی ریلہ 6 سے 7 روز میں سکھر بیراج پہنچے گا لیکن سیلاب کا کوئی خطرہ نہیں ہے جب کہ کوٹ مٹھن کے مقام پر پانی کی سطح میں اضافہ ہورہا ہے۔جھنگ میں دریائی پٹی کے ساتھ کھڑی فصلیں پانی کی زد میں آگئی ہیں، دریائے چناب میں جھنگ کے مقام پر سیلابی ریلے کے بہاؤ میں کمی آنے لگی، دریائے راوی میں نارووال سے سیلابی ریلہ گزرگیا جب کہ پانی کے بہاؤ میں کمی جاری ہے۔