اسلام آباد(پی پی آئی)وفاقی حکومت نے نجکاری کمیشن بورڈ ممبران کو ہٹانے کا فیصلہ کرلیا۔پی پی آئی کے مطابق ذرائع کاکہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے نجکاری کمیشن کا نیا بورڈ تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے، نجکاری بورڈ ممبران سابقہ لیگی، پی ٹی آئی اور موجودہ حکومت میں تعینات رہے، ذرائع کاکہنا ہے کہ موجودہ نجکاری بورڈ ممبر کو 2014،2013 اور2015میں تعینات کیاگیا۔