ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

اے این ایف کی کارروائیاں، بھاری مقدار میں منشیات برا?مد،4ملزمان گرفتار

کراچی (پی پی آئی)اینٹی نارکوٹکس فورس کا منشیات کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، چار کارروائیوں کے دوران 101 کلو منشیات برآمد کرلی گئی جبکہ 4 ملزمان گرفتارکرلیے گئے۔ترجمان اے این ایف کے مطابق اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر دو مختلف کارروائیوں میں عمان اور بحرین جانے والے 3 مسافر گرفتار کرلیے گئے، ملزمان کے پیٹ سے آئس بھرے 146 عدد کیپسولز برآمدکیے گئے۔پی پی آئی کے مطابق گرفتار مْلزمان میں سے 2 کاتعلق گوجرانوالہ اور ایک کا تعلق ساہیوال سے ہے۔ترجمان کاکہنا ہے کہ ایک اور کارروائی میں کوٹ عبد المالک ٹول پلازہ شیخوپورہ کے قریب گاڑی سے 21 کلو  600گرام افیون اور 52کلو 800گرام چرس برآمد کی گئی، پشاور کا رہائشی مْلزم گرفتار کرلیا گیا۔ترجمان کے مطابق زیرو لائن طورخم کے قریب غیر آباد علاقے سے پلاسٹک کے تھیلوں میں چھپائی گئی 26کلو 66گرام چرس برآمدکرلی گئی۔ترجمان اے این ایف کراچی کے مطابق تمام ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔