ٹرانسپورٹروں کی من مانیاں، کرایوں میں 300 سے 500 روپے کا اضافہ

کراچی (پی پی آئی)پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے ٹرانسپورٹ حکام کی جانب سے کرایوں میں 300 سے 500 تک اضافہ کر دیا گیا ہے۔  رپورٹ کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے آفٹر شاکس آنا شروع ہو گئے ہیں،  پی پی آئی کے مطابق    پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ٹرانسپورٹرز بھی پیچھے نہ رہے۔ٹرانسپورٹرز نے بسوں کے کرائیوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ ڈیزل، پیٹرول کی قیمت بڑھتے ہی ٹرانسپورٹرز نے بھی کرایوں میں 15 سے 20 فیصد اضافہ کر دیا گیا جبکہ کراچی سے پنڈی اور لاہور چلنے والی بسوں کے کرائے3 سو سے 5 سو روپے تک بڑھا دئیے گئے۔عوام نے شدید ردعمل دیتے ہوئے صورتحال کا ذمہ دار حکومت کو قرار دیا ہے  بسوں کے کرایوں میں اضافے پر شہریوں کا کہنا ہیکہ ہر چیز میں غریب آدمی اتنے زیادہ پیسے کیسے دے سکتا ہے؟حکومت اور ٹرانسپورٹرز کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیے۔ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد کرایوں میں اضافہ کرنا مجبوری ہے اگر کرایوں میں اضافہ نہ کرتے تو گاڑیاں بند کرنی پڑیں گی۔

Next Post

نگراں وزیراعظم کیلئے مشاورت، وزیراعظم کا زرداری اور نواز سے رابطہ

Wed Aug 2 , 2023
 اسلام آباد (پی پی آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے آصف زرداری اور نواز شریف سے رابطہ کرکے نگراں سیٹ اپ سے متعلق مشاورت کی۔پی پی آئی کے مطابق نگراں وزیراعظم کیلئے وزیراعظم شہباز شریف نے سابق صدر آصف زرداری اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے رابطہ کیا۔تینوں رہنماؤں […]