ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز نے عمران کو انتخابی اتحاد کی پیشکش کردی

پشاور(پی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف (پارلیمنٹیرینز) نے سیاسی سرگرمیوں شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ ٹی آئی (پارلیمینٹیرینز) کے انفارمیشن سیکریٹری ضیا  اللہ بنگش نے میڈیا کوبتایا کہ ’ہم الیکشن کی بھرپور تیاری کررہے ہیں، جہاں ضرورت پڑی ہم اتحاد بھی کرسکتے ہیں۔‘ انہوں نے موقف اپنایا کہ ’پاکستان تحریک انصاف سمیت ہر سیاسی جماعت سے اتحاد کی بات ہوسکتی ہے ہمارے دروازے سب کے لیے کھلے ہوئے ہیں۔ پی پی آئی کے مطابق  ضیا  اللہ بنگش نے میڈیا کوبتایا کہ اگست سے عوامی رابطہ مہم شروع  کی جائے گی اور اس سلسلے میں پہلا جلسہ نوشہرہ میں 19 اگست کو منعقد ہو گا، جبکہ مانسہرہ کوہاٹ، ڈی آئی خان، سوات، ہنگو، پشاور، مردان اور ایبٹ آباد میں بھی جلسے کیے جائیں گے نیزیہ بھی  کہ الیکشن میں ہر حلقے سے امیدوار میدان میں اتارے جائیں گے