ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

القادر یونیورسٹی ٹرسٹ کی دوبارہ رجسٹریشن کیلئے درخواست دائر

اسلام آباد(پی پی آئی) پی ٹی آئی کے چیئرمین اور بشریٰ بی بی نے القادر یونیورسٹی ٹرسٹ کی دوبارہ رجسٹریشن کیلئے درخواست دائر کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق القادر یونیورسٹی ٹرسٹ کی دوبارہ رجسٹریشن کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔چیئرمین پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی اور ٹرسٹ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے درخواست دائر کی، جس میں استدعا کی ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ القادر ٹرسٹ کی دوبارہ رجسٹریشن کا حکم دے۔پی پی آئی کے مطابق درخواست میں یہ بھی استدعا کی گئی کہ عدالت لیبر اینڈانڈسٹری ڈائریکٹوریٹ کی جانب سیالتواکوخلاف قانون قرار دے اور فریقین کوالقادر ٹرسٹ کی سرگرمیوں میں رکاوٹ ڈالنے سے روکے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ القادر یونیورسٹی ٹرسٹ 1982 کے ٹرسٹ ایکٹ کے تحت رجسٹر کرایا گیا، اسلام آباد ٹرسٹ ایکٹ 2020 کے بعد 1982 کا ایکٹ منسوخ ہو گیا، نئے ایکٹ کے نفاذ کے بعد پہلے سے رجسٹرڈ ٹرسٹ کو دوبارہ رجسٹر کرایا جانا تھا۔درخواست گزار کا کہنا تھا کہ 22 فروری کو ٹرسٹ کی رجسٹریشن کیلئے لیبر اینڈ انڈسٹری ڈائریکٹ کو درخواست دی، ایکٹ نفاذ کے فوری بعد دوبارہ رجسٹریشن سے متعلق بالکل واضح نہیں تھا۔درخواست میں کہا گیا کہ اکتوبر2022سے مارچ2023تک درخواستیں دیں لیکن کوئی کارروائی نہ ہوئی، دوبارہ رجسٹریشن کیلئے زبانی طور پر دوبارہ نئی ٹرسٹ ڈیڈ تیار کرنے کا کہا گیا، پھر 30 اپریل 2023 کو نئی ٹرسٹ ڈیڈ تیار کر کے جمع کرائی لیکن کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ رجسٹریشن اور ہائیکورٹ فیصلے تک ٹرسٹ کو کام جاری رکھنے کی اجازت دی جائے۔