اے این ایف کے چھاپے، منشیات برآمد، 2ملزمان گرفتار، مقدمات درج

کراچی (پی پی آئی)اینٹی نارکوٹکس فورس کی مختلف کارروائیوں میں 68 کلوگرام سیزائدمنشیات برآمدکرلی گئی جبکہ 2ملزمان بھی گرفتارکیے گئے ہیں۔پی پی آئی کے مطابق ترجمان اے این ایف  نے بتایا کہ  انسداد منشیات کیخلاف چھ کارروائیاں راولپنڈی، حب،کوئٹہ،لاہور، خیبر، طورخم میں کی گئیں۔ترجمان کا کہنا ہے کہ کارروائیوں کے نتیجے میں 64 کلو 600گرام چرس،420 گرام ہیروئن،20  ہزارنشہ آورگولیاں برآمد کی گئی ہیں۔ترجمان کاکہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کیخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کیتحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔

Next Post

پسماندہ ممالک کی برطانوی امداد میں مختصر وقت کیلئے کمی

Fri Aug 4 , 2023
لندن / اسلام آباد (پی پی آئی) برطانیہ کی جانب سے غیر ملکی امداد میں کمی سے ایشیاوفریقہ کی ہزاروں خواتین کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ لندن سے میڈیا رپورٹ کے مطابق فنڈنگ میں کٹوتی سے ہزاروں حاملہ خواتین کی جان کوخطرہ ہوسکتا ہے۔پی پی آئی کے مطابق برطانوی […]