ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پریس کانفرنس کبھی نہیں کروں گا، کروں تو سمجھیں ضمیر مر گیا: شیخ رشید

راولپنڈی((پی پی آئی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ  اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ہتھیار نہیں پھینکوں گا اور کبھی پریس کانفرنس نہیں کروں گا، اگر کروں تو سمجھیں میرا ضمیر مر گیا ہے۔ پی پی آئی کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ویڈیو پیغام میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ آج کی ویڈیو دکھ اور تکلیف کے عالم میں بنا رہا ہوں، راشد شفیق کی والدہ کا کل انتقال ہوا، میرے گھر میں رات کو دو ریڈ کئے گئے میرے دو ملازموں کو لے جا کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کو کہنا چاہتا ہوں ظلم اتنا کریں جتنا برداشت کر سکیں، ہم مر سکتے ہیں عزت کی موت مرنا پسند کریں گے، اصلی اور نسلی بندہ ہوں، مقابلے میں دوستوں کا ساتھ نہیں چھوڑ سکتا۔سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ میری اپنی پارٹی ہے، اپنے انتخابی نشان قلم دوات پر الیکشن لڑتا ہوں، ساری زندگی فوج، شہدااور مجاہدوں کا ساتھ دیا، مجھ پر 7 کیس جھوٹے بنائے گئے ہیں اور ساتوں میں ضمانت ہے لیکن کیا یہ انصاف ہے کہ ہم اپنے عزیروں کو کندھا بھی نہیں دے سکے۔سربراہ عوامی مسلم لیگ نے مزید کہا کہ کل سے 13 اگست کی رات 10 بجے تک روزانہ کی بنیاد پر ویڈیو پیغام دوں گا اور ٹوئٹ بھی کروں گا، چٹان کی طرح کھڑا ہوں اور قبر کی دیواروں تک دوستی نبھاتا ہوں، عزت عزیز اور عزت کی موت مرنے کو ہی ترجیح دوں گا۔