شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت کم،پاکستان میں بھی کمی کا امکان

نیویارک/ اسلام آباد (پی پی آئی)عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔پی پی آئی کے مطابق برنٹ آئل مارکیٹ میں آج ایک فیصد کمی کے بعد خام تیل کی قیمت 85.74 ڈالر فی بیرل ہوگئی جبکہ امریکی خام تیل 1.3 فیصد کم ہو کر 82.12 ڈالر فی بیرل رہا۔خیال رہے کہ چند روز قبل عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 7 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔عالمی میڈیا کے مطابق گلوبل بینچ مارک برطانوی برینٹ کروڈ آئل کی قیمت جنوری 2023 کے بعد بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی، جس کی بنیادی وجوہات میں امریکی ایندھن کے ذخائر اور روس اور سعودی عرب کی جانب سے پیداوار میں کمی شامل ہیں۔پی پی آئی کے مطابق ذرائع کا دعویٰ ہے کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں کمی  کے پیش نظر پاکستان میں بھی اوگرا قیمتیں کم کرنے کی سمری نگراں حکومت کو بھیجے گی  اور نگراں حکومت کی جانب سے بھی کمی کا ا علان بھی ہوسکتا ہے۔