روبوٹکس بینکنگ کسٹمر کے تجربے کو تبدیل کرنے کے لیے تیار

انشورنس انڈسٹری کا بجٹ مذاکرات میں مالیاتی اصلاحات کے لیے زور

سندھ کابینہ نے ترقیاتی منصوبوں اور اہم عوامی امداد کے لیے 30 ارب روپے سے زائد کی منظوری دے دی

دارالحکومت میں وسیع سرچ آپریشنز کے دوران بڑی مقدار میں منشیات برآمد

پولیس چیف کی سنگین جرائم کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کی ہدایت

اعلیٰ سطحی فلسطینی مذاکرات کے دوران پاکستان کا غزہ پر گہرے دکھ کا اظہار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مکہ مکرمہ میں 2روزہ عالمی اسلامی کانفرنس ختم

مکہ مکرمہ(پی پی آئی) مکہ مکرمہ میں عالمی اسلامی کانفرنس ختم ہوگئی۔پی پی آئی کے مطابق2 روزہ کانفرنس میں پاکستان سمیت 85 ممالک کے 150 عالم دین،مفتیان کرام،اسلامی محققین شریک ہوئے۔خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے مکہ مکرمہ اسلامی کانفرنس کے انعقاد کی منظوری دی تھی۔وزارت اسلامی امور، دعوت وارشاد کے تحت منعقدہ دو روزہ کانفرنس میں 7 سیشن ہوئے جن میں شرکا وسطیت، غلو، رواداری اور باہم برداشت کے علاوہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔کانفرنس کا ایک مقصد مختلف ممالک کے علما اور مفتیان کے علاوہ مکاتب فکر اور محققین کے درمیان ربط قائم کرنا ط دوسرے کانفرنس کے ذریعہ دنیا کو اسلام کی وسعت اور اعتدال کا پیغام دینا  نیز مسلم امہ کے درمیان الفت و محبت اور یکجہتی کے تعلق کو فروغ کی تجاویز مرتب کرنا بھی تھا۔