پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

”پاکستان انتخابی رپورٹنگ فیلوشپ”کے لیے درخواستیں طلب

 کراچی (پی پی آئی)پاکستان پریس فاؤنڈیشن نے”پاکستان انتخابی رپورٹنگ فیلوشپ”کے لیے درخواستیں طلب کی ہیں۔ فیلوشپ پروگرام کا مقصد  میڈیا پروفیشنلز کی استعداد کار میں اضافے کے ذریعے پاکستان میں آزاد، اخلاق پر مبنی، اور  احتساب کرنے والے میڈٰیا کو فروغ دینا ہے فیلوشپ کے اہم نکات مندرجہ ذیل ہیں مضامین کی تیاری میں تعاون کے لیے فیلوشپ کی رقم 72 ہزار روپے تک ہوگی۔پی پی آئی کے مطابق پاکستان پریس فاؤنڈیشن کی سینئر پروجیکٹ کوآرڈینیٹر کی فلک ناز نے  بتایا کہ صحافیوں کی حفاظت کے متعلق صلاحیت سازی پر منعقد ہونے والی  دو انفرادی ورکشاپس میں شرکت -انتخابی معلومات کے بارے میں ایک آن لائن لیکچر میں شرکت۔ انتخابی رپورٹنگ پر دو ماہانہ ورچوئل نیوز رومز میں شرکت۔ الیکشن سے متعلق حساس مو ضوعات پر چار کہانیاں تیار کرنا -ادارتی اور تکنیکی مدد۔ ذاتی تربیت میں شرکت کے لیے سفری اخراجات اور پروڈکشن  میں تعاون کے لیے اخراجات منتظمین ادا کریں گے منتخب شرکا ایک سینئر صحافی کی نگرانی میں کام کریں گے جو فیلوشپ کی مدت کے دوران فیلوشپ ایڈیٹر کے طور پر کام کریں گے۔ فیلوشپ پروگرام (اگست 2023-اکتوبر 2024) کے دوران، ہر فیلو میڈیا اداروں میں اشاعت یا نشریات  کے لیے   انتخابات سے پہلے اور بعد  کل چار کہانیاں تیار کرے گا یا کرے گی۔جو صحافی کم از کم تین سال کا تجربہ اور عزم رکھتے ہوں اور تحقیقاتی رپورٹنگ خاص طور پر انتخابی کوریج میں دلچسپی کو درخواست دینے کی ترغیب دی جاتی ہے۔  پاکستان کے تمام صوبوں اور علاقوں کے صحافیوں، بلخصوص اقلیتوں  اور پسماندہ طبقات  سے تعلق رکھنے والی خواتین صحافیوں کو درخواست دینے کی ترغیب دی جاتی ہے۔ درخواست دہندگان کو درج ذیل معلومات بھیجنا  ضروری  ہیں فیلوشپ درخواست فارم -پریس کارڈ یا ملازمت کے خط کی کاپی -ریزیومے/سی وی -پچھلے بارہ مہینوں کے دوران شائع یا نشر ہونے والے کم از کم تین مضامین کے لنکس یا تراشے۔انتخابات کے حوالے سے کہانیوں کے چار اسٹوری آئیڈیاز جن کی آپ فیلوشپ کے دوران رپورٹ کریں گے۔درخواستیں  [email protected] پر بھیجی جائیں آخری تاریخ 20 اگست 2023 ہے۔مقررہ تاریخ کے بعد موصول ہونے والی درخواستوں پر غور نہیں کیا جائے گا۔