پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

3 مرلے جائیداد کے 44 سالہ پرانے کیس کا فیصلہ۔اپیل مسترد

لاہور(پی پی آئی) لاہور ہوئیکورٹ نے 3 مرلے جائیدادکے 44 سالہ پرانے کیس کا فیصلہ سنا دیا۔پی پی آئی کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سلطان تنویر نے مرحومہ خورشید بیگم کی اپیل پر 18 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔پی پی آئی کے مطابق عدالت نے درخواست گزار کی گجرات میں 3 مرلے کے گھر کا قبضہ دینے کی اپیل مسترد کر دی۔ بتایا گیا ہے کہ 1979 میں محمد افضل نے عبدالواحد کو 3 مرلے اراضی گجرات میں فروخت کی اور اس کے بعد محمد افضل کی والدہ مرحومہ خورشید بیگم نے یہ دعویٰ دائر کر دیا کہ بیٹا نشے کا عادی تھا لہذا فروخت کی رجسٹری کالعدم قرار دی جائے۔ اس معاملے پر سول کورٹ نے بھی مرحومہ خورشید بیگم کا دعویٰ مسترد کیا اور پھر اپیلٹ کورٹ نے بھی یہ دعویٰ مسترد کر دیا، جسٹس سلطان تنویر نے سول اور اپیلٹ کورٹس کے فیصلوں کو درست قرار دیدیا، انہوں نے فیصلے میں لکھا کہ خورشید بیگم اپنے بیٹے کے نشئی ہونے سے متعلق میرٹ کے مطابق دلائل نہیں دے سکیں، لہذا  3 مرلے اراضی کی فروخت درست قرار دی جاتی ہے۔ عدالت نے درخواست گزار کی اپیل بھی ناقابل سماعت قرار دی۔