متعدد ہلاکتوں کے بعد دریائے حب میں سرگرمیوں پر پابندی

سندھ کے گورنر کا اقتصادی فروغ اور قومی ترقی کے لیے تارکین وطن سے رابطہ

چیئرمین سینیٹ نے پاکستان-قازقستان اسٹریٹجک شراکت داری کو گہرا کرنے پر زور دیا

بڑے پیمانے پر فضلے کی برآمدگی صاف بندرگاہوں اور اقتصادی استحکام کے لیے پاکستان کے عزم کو اجاگر کرتی ہے

امریکہ، ایران بحران میں پاکستان کی سفارتی اہمیت برقرار ہے: سردار مسعود خان

پاکستان نے تاریخی تعلیمی اصلاحات میں جذباتی ذہانت کو ترجیح دی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ایف بی آر میں 500 سے 600 ارب روپے کی کرپشن کا اعتراف

 اسلام آباد (پی پی آئی) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے چیئرمین زبیر امجد ٹوانہ نے اعتراف کیا ہے کہ ایف بی آر میں 500 سے 600 ارب روپے کی کرپشن ہوتی ہے۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ میں بات کرتے ہوئے چیئرمین ایف بی آر نے ادارے میں اربوں روپے کی کرپشن کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ہے کہ ادارے کیلئے ممکن نہیں کہ ایف بی آر کے تمام 25 ہزار ملازمین کے اثاثے چیک کرسکے۔زبیر امجد ٹوانہ نے مزید کہا کہ ایف بی آر میں تعیناتی اور ترقی کے موقع پر ملازمین کیلئے لازم ہے کہ وہ اپنے اثاثے ظاہر کریں۔پی پی آئی کے مطابق قائمہ کمیٹی کے رکن سینیٹر کامل علی آغا نے ادارے پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ ایف بی آر 25 ہزار ملازمین کے اثاثے چیک نہیں کرسکتا تو 25 کروڑ لوگوں کے اثاثے کیسے چیک کرے گا؟۔