عالمی و ملکی گولڈ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ ، سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ

پاکستان آرمی ٹیم کو بین الاقوامی پیس اسٹیکنگ کی فتح پر گورنر سندھ کی مبارک باد

بجٹ 2026-27 مایوس کن، کمرشل امپورٹرز کو مکمل طور پر نظرانداز کر دیا گیا، پی سی ڈی ایم اے

گورنر ہاو س میں عالمی یومِ ماحولیات شجرکاری مہم کا آغاز ،ہر شہری کم از کم ایک پودا لگائے:گورنر سندھ کی اپیل

ٹھٹھہ کی ساحلی پٹی پرشدید پانی کی شدید قلت کیخلاف کسانوں کا احتجاج

کراچی بھینس کالونی میں مردہ جانوروں کی ہڈیوں اور چربی سے غیر معیاری تیل تیار کرنے والی غیر قانونی فیکٹری سربہ مہر

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

‘سائفر مقدمہ حکومت کی ملی بھگت سے درج ہوا:شاہ محمود قریشی، جسمانی ریمانڈ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

 اسلام آباد (پی پی آئی) تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے اپنے خلاف درج سائفر مقدمہ وفاقی حکومت کی ملی بھگت قرار دیتے ہوئے اس میں جسمانی ریمانڈ کے احکامات اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیئے۔ پی پی آئی کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے موقف اختیار کیا کہ سائفر مقدمے میں  20، 21 اور 25 اگست کو جسمانی ریمانڈ کے 3 آرڈرز دیئے گئے، عدالت انہیں کالعدم قرار دے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ  جسمانی ریمانڈ کا آرڈر کالعدم قرار دے کر جوڈیشل ریمانڈ پر بھجوایا جائے، وفاقی حکومت کی ملی بھگت سے مقدمہ درج کیا گیا، آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کیلئے مقدمہ درج کیا گیا۔شاہ محمود قریشی کی درخواست میں موقف اختیار  کیا گیا کہ ایف آئی اے کے سامنے شامل تفتیش ہوا، حقائق کے باوجود ایف آئی اے نے گرفتار کر لیا، 3 بار جسمانی ریمانڈ  لیا۔ ریکارڈ سے ثابت ہوتا ہے سائفر وزارت خارجہ کے پاس ہے۔ پراسیکیوشن کوئی بھی ثبوت سامنے لانے میں ناکام رہی۔ سائفر میں نے لیا نہ اس کا ٹرانسکرپٹ کسی غیر مجاز شخص کو بتایا۔ درخواست میں وفاق اور سیکرٹری داخلہ کو فریق بنایا گیا ہے۔