ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

وفاقی پولیس کا دائرہ کار ملک بھر میں بڑھانے پر غور

 اسلام آباد (پی پی آئی)وفاقی پولیس کا دائرہ کار ملک بھر میں بڑھانے  کیلئے مشاورت جاری ہے تاکہ اہم کیسز اور گرفتاریوں  میں مدد مل سکے ذرائع کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کی طرح وفاقی پولیس کے دفاتر بھی تمام صوبوں میں ہوں گے، وفاقی پولیس اپنے کیسز دوسرے صوبوں میں بھی ڈیل کر سکے گی۔پی پی آئی کے مطابق    اس سے قبل رواں سال جون میں وفاقی پولیس نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور ملحقہ علاقوں کو وفاقی دارالحکومت میں شامل کرنے کی تجویز بھی دیدی ہے۔ ایئرپورٹ سے ملحقہ موٹروے ایم ون اور ایم ٹو بھی اسلام آباد کا حصہ بنانے کی تجویز دی گئی ہے۔وفاقی پولیس نے وزارت داخلہ کو لکھ گئے خط میں کہا ہے کہ وی وی آئی پی موؤمنٹس اور اکثر احتجاج انہی شاہراہوں پر ہوتے ہیں مگر یہ علاقے اسلام آباد کی حدود میں نہ آنے سے وفاقی پولیس کارروائی نہیں کرپاتی۔