ریاض(پی پی آئی) سعودی عرب میں مالی فراڈ کے الزام میں 11 پاکستانیوں کو قید کا حکم سنایا گیا ہے۔سعودی میڈیا نے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے سے بتایا کہ کہ 11 رکنی گروہ نے دھوکے سے بینک صارفین کے اکاؤنٹس سے رقوم نکالیں۔پراسیکیوشن کے مطابق گروہ کے ارکان شہریوں کو فون اور میسج کرکے تفصیلات مانگتا تھا اور پھر شہریوں کے اکاؤنٹ سے رقوم نکال لیتے تھے۔ مالیاتی فراڈ پر 11 پاکستانیوں کے خلاف تفتیش مکمل کی اور انہوں نے جرم کا اقرار بھی کیا۔سعودی عدالت نے مجرمان کو قید اور ملک سے بے دخل کرنے کی سزا سنائی ہے۔ ہر ملزم کو زیادہ سے زیادہ 7 سال قیدکی سزاسنائی گئی ہے اور سزا پوری ہونے کے بعد انہیں ملک بدر کیا جائے گا۔
Next Post
ای سی سی کی پیٹرول پر ڈیلر مارجن بڑھانے کی منظوری
Thu Sep 7 , 2023
اسلام آباد (پی پی آئی)اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پیٹرول پر ڈیلر مارجن بڑھانے کی منظوری دے دی ہے۔نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس ہوا۔ پی پی آئی کے مطابق اجلاس کے بعد جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق […]
