کوئٹہ میں سی ٹی ڈی سے مقابلہ کالعدم تنظیم کے 4 دہشتگرد ہلاک

کوئٹہ (پی پی آئی)کوئٹہ کے نواحی علاقہ اغبرگ میں مبینہ مقابلے میں 4 دہشتگرد مارے گئے۔پولیس کے مطابق  اغبرگ میں کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کا دہشتگردوں سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔پی پی آئی کے مطابق ہلاک ہونے والے تمام افراد کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔مارے جانے والے دہشتگرد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔سی ٹی ڈی نے ملزمان کے زیراستعمال مکان سے خودکش جیکٹ، 5 دستی بم اور دھماکہ خیز مواد سمیت دیگر ممنوعہ اشیا برآمد کرنے کا دعویٰ کیا۔