حیدرآباد(پی پی آئی) قاسم آباد مین روڈ پر واقع قائم پلازہ کے فلیٹ سے جمعہ کی صبح 27سالہ ریشم چانڈیو زوجہ عبدالفتاح چانڈیو اور 15ماہ کی بچی عمارہ کی گولی لگی لاش برآمد ہوئی۔پی پی آئی کے مطابق قاسم آباد پولیس کا کہنا ہے کہ ریشم نے شوہر عبدالفتاح چانڈیو سے ناراضگی سے تنگ آکر پہلے اپنے 15ماں کے بچے کو گولی مار کر قتل کیا پھر پستول سے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی پولیس مزید تحقیقات کررہی ہیں لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے سول ہسپتال پہنچادی گئی ہیں۔
Next Post
سیاست میں حصہ لینے کی نیت سے کراچی آئی ہوں، ریحام خان
Fri Sep 8 , 2023
کراچی (پی پی آئی)کسی سیاسی جماعت میں ایسا محسوس ہوا کہ وہ خواتین کو بھرپور مواقع فراہم کرتی ہے تو میں اسے جوائن کرنے کا ضرور سوچوں گی۔پی پی آئی کے مطابق سیاسی جماعت بنانے سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ ’سیاسی جماعت بنانے کے لیے میرے […]
