مقدس اسلامی مہینوں میں عام انتخابات روکنے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست خارج

لاہور(پی پی آئی)لاہور ہائیکورٹ نے مقدس اسلامی مہینوں میں عام انتخابات روکنے کیلئے دائر درخواست خارج  کر دی۔پی پی آئی کے مطابق جسٹس راحیل کامران شیخ نے درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کیا، فیصلے میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ یا کسی ہائیکورٹ کو فیڈرل شریعت کورٹ کے اختیارات میں مداخلت کااختیار نہیں۔