کراچی میں پولیس آپریشن،سٹریٹ کرائمز میں ملوث 3ملزمان گرفتار

کراچی (پی پی آئی)کراچی ایسٹ پولیس نے شہرکے مختلف علاقوں میں تین کارروائیوں کے دوران 3ملزمان گرفتار کرلیے پولیس کے مطابق ملزمان ا سٹریٹ کرائم، کارلفٹنگ، منشیات فروشی اور چھالیہ سپلائی میں ملوث ہیں، گرفتار ملزمان میں صدیق، بصیر اورممتاز علی شامل ہیں۔پی پی آئی کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سے غیرقانونی اسلحہ،پسٹل وایمونیشن،چوری شدہ کار 1 کلو550 گرام چرس، بھاری مقدار میں چھالیہ بھی برآمدکی گئی ہے، ملزمان کا مجیدلاشاری کے بدنام زمانہ گروہ  سے تعلق ہے جو کارچوری  کی وارداتوں میں ملوث ہے۔اگرفتار ملزمان کا سابقہ کرمنل رکارڈ چیک کیا جا رہا ہے،تفتیش جاری ہے۔