ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

خاتون ہراسگی کیس میں ماخوذ  برطرف نادرا ملازم کی بحالی کی درخواست خارج

اسلام آباد (پی پی آئی) خاتون ہراسگی کیس میں سابق نادرا ملازم کی نوکری پر بحالی کی درخواست خارج  کر دی گئی۔ سپریم کورٹ نے درخواست واپس لینے کی بنیاد پر خارج کی۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی۔پی پی آئی کے مطابق  چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ نادرا کے پاس قانونی اختیارات ہیں اس معاملے پر رٹ نہیں کرسکتے۔ لاہور ہائیکورٹ پہلے ہی آپ کی درخواست خارج کرچکی ہے۔  درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ ہمیں صرف الزام کی بنیاد پر نوکری سے برخاست کیا گیا شواہد موجود نہیں۔ جس پر چیف جسٹس نے استفسار کرتے ہوئے کہا کہ معاملہ کیا تھا انکوائری کس بنیاد پر ہوئی۔وکیل کی جانب سے کہا گیا کہ ایک کسٹمر خاتون کو واٹس ایپ میسج کئے لیکن کوئی  اسکرین شاٹ پیش نہیں کیا گیا۔ آپ ہماری درخواست مسترد نہ کریں ہم واپس لے لیتے ہیں۔ یاد رہے کہ سیالکوٹ میں نادرا کے جونیئر ایگزیکٹو افسر کو صارف خاتون کو وٹس ایپ میسج کرنے پر ملازمت سے برخاست کیا گیا۔