پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سپریم کورٹ کے جسٹس اعجازالاحسن معذور سرکاری افسر کی تعیناتی کیخلاف درخواست پر برہم

اسلام آباد (پی پی آئی)سپریم کورٹ میں ایک آنکھ سے معذور سرکاری افسر کیخلاف درخواست پر جسٹس اعجازالاحسن  برہم ہو گئے۔پی پی آئیکے مطابق سپریم کورٹ میں ایک آنکھ سے معذور سرکاری افسر کیخلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس اعجازالاحسن نے معذور افسر کی تعیناتی کیخلاف درخواست اظہار برہمی کیا۔جسٹس اعجازالاحسن نے کہاکہ محمد ساجد ایک آنکھ سے معذور ہے اور سب واضح ہے،جب تقرری میرٹ پر کی گئی تو مسئلہ کیا ہے؟وکیل سوشل ویلفیئرڈپارٹمنٹ نے کہاکہ بیان حلفی کے مطابق متاثرہ فریق کوکوئی معذوری نہیں،جسٹس اعجازالاحسن نے کہاکہ بیان حلفی میں بھی کوئی تکنیکی غلط ہو سکتی ہے،ریکارڈ کے مطابق تقرری میرٹ پر کی گئی، انٹرویو بورڈ نے بھی معائنہ بھی کیا، معذور افراد کے کوٹہ پر ان کی حق تلفی نہیں ہونی چاہئے،دو اداروں نے انہیں معذور قراردیا ہے۔ پی پی آئی کے مطابق محمد ساجد کو سوشل ویلفیئر ڈپارٹمنٹ پشاور میں سیکشن آفیسر تعینات کیا گیا تھا،سوشل ویلفیئرڈپارٹمنٹ نے تعیناتی کیخلاف عدالت سے رجوع کر رکھا ہے۔