پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

شہری کی تنخواہ ہڑپ کرنیوالے ملزمان کی درخواست ضمانت سپریم کورٹ سے خارج

 اسلام آباد (پی پی آئی)سپریم کورٹ نے شہری کی تنخواہ ہڑپ کرنے والے ملزمان کی درخواست ضمانت خارج کردی۔پی پی آئی کے مطابق محکمہ تعلیم کے دو ملازمین نے اینٹی کرپشن کے مقدمہ میں ضمانت کیلئے درخواست دائر کی تھی،سپریم کورٹ کے جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس مسرت ہلالی نے سماعت کی۔جسٹس مسرت ہلالی نے کہاکہ افسوس ہے کہ محکمہ تعلیم پنجاب کا یہ حال ہے،جسٹس سردار طارق مسعود نے کہاکہ غریب سے زیادتی ہوئی، سیلری ہڑپ کرلی پھر مزید پیسے بھی لے لئے، سرکاری وکیل نے کہاکہ ملزم نے مدعی کو سرکاری سکول میں چوکیدار کی نوکری دلوائی،ایک سال ملزم اس چوکیدار کی سیلری اپنے اکاونٹ میں ٹرانسفر کرواتا رہا،ساتھی ملزم کے ساتھ ملکر سیلری دلوانے کیلئے مزید70ہزار روپے مانگے،چوکیدار نے بیوی کا زیور بیچ کر مزید رقم ملزمان کو دے دی،نئی پرنسپل نے تحقیقات کروائیں تو پتہ چلا ملزم کے اکاونٹ میں سیلری آتی رہی۔عدالت نے شہری کی تنخواہ ہڑپ کرنے والے ملزمان کی درخواست ضمانت خارج  کردی، ایک ملزم کی درخواست ضمانت عدم پیروی پر دوسرے کی وکلا کے دلائل کے بعد خارج  ہوئی۔یاد رہے کہ  ملزمان کیخلاف اینٹی کرپشن پنجاب نے فراڈ کا مقدمہ درج کررکھا ہے۔