ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

 مشاہد حسین کا جنرلز کے احتساب پر نواز شریف کو ’بھولنے اور آگے بڑھنے‘ کا مشورہ

 اسلام آباد (پی پی آئی) مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر مشاہد حسین نے پارٹی قائد نواز شریف کو مشورہ دیا ہے کہ وہ سابق فوجی جرنیلوں کے احتساب کے حوالے سے ’سخاوت‘ کا مظاہرہ کرکے معاف کرنے، بھول جانے اور آگے بڑھنے کے ’مستقبل کے نقطہ نظر‘ پر عمل کریں۔پی پی آئی کے مطابق مشاہد حسین نے کہا کہ آنجہانی نیلسن منڈیلا نے انھیں کہا تھا کہ ایک سیاستدان کی سب سے بڑی خوبی سخاوت ہے، جب انصاف اور انتقام کا معاملہ آیا تو حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے بھی سخاوت کا مظاہرہ کیا۔سینیٹر مشاہد حسین نے کہا کہ اگر آپ ماضی میں دیکھتے ہیں تو ہاں احتساب ہونا چاہیے، نواز شریف کا غصہ جائز ہے۔تاہم، انہوں نے مسلم لیگ (ن) کے سربراہ کو مشورہ دیا کہ وہ آزمائے ہوئے، اور ناکام فارمولے کا انتخاب نہ کریں۔سینیٹر مشاہد حسین نے پرویز مشرف کے خلاف مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی احتسابی کارروائی کے نتائج پر بھی سوال اٹھایا۔سینیٹر نے کہا کہ کہ ’انہیں ملٹری اسٹیبلشمنٹ نے تحفظ فراہم کیا، سیکیورٹی فراہم کی اور ہماری اپنی حکومت کے دوران محفوظ راستہ دیا اور آپ بے بس تھے۔‘پاکستان میں ملٹری اسٹیبلشمنٹ اپنے چیف کی حفاظت کرے گی، چاہے وہ کتنا ہی متنازع کیوں نہ ہو، اسے مکمل فوجی اعزازات دیے جائیں گے، لہٰذا وہ اجازت نہیں دیں گے،۔سینیٹر نے کہا کہ زندگی میں اتار چڑھاؤ آتے ہیں اور سیاست دان کو یہ دیکھنا چاہیے کہ قومی اور عوامی مفاد میں کیا ہے۔سینیٹر مشاہد حسین نے کہا کہ اگر آپ اس انتقام کے عمل میں پھنس گئے تو  حکومت نہیں کر پائیں گے۔