پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاکستان میں غیر قانونی مقیم افغان باشندے جرائم کی بڑھتی شرح کی اہم وجہ قرار

 اسلام آباد (پی پی آئی(غیرقانونی افغان باشندوں کو پاکستان میں متعدد جرائم کی بڑھتی شرح کی اہم وجہ قرار دے دیا گیا، خیبرپختونخواافغان پناہ گزینوں کی غیرقانونی سرگرمیوں سے سب سیزیادہ متاثرہے پی پی آئی کے مطابق خیبرپختونخوا میں مقیم غیرقانونی افغان شہریوں کو صوبے میں بڑھتے جرائم کی بڑی وجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا افغان پناہ گزینوں کی غیرقانونی سرگرمیوں سے سب سے زیادہ متاثر ہے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ اس وقت خیبرپختونخوا میں 3 لاکھ 21 ہزار 677 غیر قانونی افغان باشندے رہائش پذیرہیں اور افغان باشندے اغوا برائے تاوان، منشیات فروشی، غیرقانونی اسلحہ، ٹریفک حادثات، انسانی اسمگلنگ اور دیگر جرائم میں ملوث ہیں جبکہ بہت سے غیر قانونی افغان باشندے خیبرپختونخوا میں مختلف جرائم میں مطلوب ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ مختلف جرائم میں مطلوب 3 ہزار 911 غیر قانونی افغان باشندوں کوگرفتارکیاجاچکا ہے،  2014 سے اب تک 287 افغان باشندے غیر قانونی سرگرمیوں پر گرفتار ہیں اور غیر قانونی سرگرمیوں پر 21 افغان باشندوں کو سزائے موت دی جاچکی ہے۔ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا کی جیلوں میں 432 غیر قانونی افغانوں کے مختلف مقدمات زیرسماعت ہیں، ان میں سے44 غیرقانونی افغان باشندوں پر جرم ثابت ہوچکا ہے۔