پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

آئندہ عام انتخابات کیلئے تمام پولنگ اسٹیشنز میں سے نصف سے زائد حساس قرار

 اسلام آباد (پی پی آئی) آئندہ سال جنوری کے آخری ہفتے میں منعقد ہونے والے عام انتخابات کے لیے قائم کیے جانے والے تقریباً 55 فیصد پولنگ اسٹیشنزالیکشن کمیشن آف پاکستان نے ’حساس’قرار دیے  ہیں۔پی پی آئی کے مطابق  انتخابات میں تقریباً 91 ہزار 809 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے جائیں گے جن میں سے 49 ہزار 919 کو ’حساس‘ یا ’انتہائی حساس‘ قرار دیا گیا ہے۔ ان میں سے 17 ہزار 411 کو انتہائی حساس اور 32 ہزار 508 کو حساس قرار دیا گیا ہے جبکہ 41 ہزار 809 (تقریباً 45 فیصد) کو غیرمعمولی حالات سے پاک (نارمل) قرار دیا گیا ہے۔ عام انتخابات میں قومی اسمبلی کے 266 اور صوبائی اسمبلیوں کے 593 حلقے ہوں گے، آئندہ عام انتخابات کے لیے تقریباً 10 لاکھ پولنگ عملہ درکار ہوگا