ایبٹ آباد میں حاشر تاج تشدد کیس کا مرکزی ملزم گرفتار

سندھ میں نئی کنوؤں سے گیس کی پیداوار کا آغاز

کراچی پاپوش میں تشدد زدہ لاش دریافت

اوپن مارکیٹ میں ڈالر مستحکم، یورو میں کمی جبکہ برطانوی پاؤنڈ معمولی مہنگا

تلہار کے نواح میں مہنگائی سے پریشان محنت کش نےخود کشی کرلی

ٹھٹھہ بائی پاس کے قریب کار کی ٹکر سے راہگیر خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ایک زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

جدید سافٹ وئیرسے تیار اہل خانہ کی آواز کے ذریعے شہریوں کو لوٹنے کے واقعات میں اضافہ

کراچی (پی پی آئی) کراچی میں موبائل فون کے ذریعے دھوکہ دہی اور نوسربازی کا دھندہ بھی جدت اختیار کرگیا فراڈیوں کا ٹولہ مصنوعی ذہانت سمیت جدید ٹیکنالوجی  کے ذریعے جدید سافٹ وئیر کی مدد سے تیار کردہ اہل خانہ کی آواز کے ذریعے شہریوں کو بلیک میل کرکے پیسے بٹورنے لگا ہے۔ رپورٹس کے مطابق سیکیورٹی اداروں کا اہلکار بن کر فراڈ کرنے کے واقعات میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ آرٹیفیشل انٹیلی جنس نے نوسربازوں کا کام بھی آسان کردیا۔ مصنوعی ذہانت پرمبنی سافٹ وئیرز کی مدد سے نوسربازوں نے شہریوں کو بے وقوف بنانے اور سائبر کرائم کے نئے نئے طریقے ایجاد کرلییگئے ہیں پی ٹی اے نے صارفین کو اپنے کان اور آنکھیں کھلی رکھنے کی ہدایت کردی۔نوسرباز اپنے شکار کو پھانسنے کے لیے پہلے سافٹ وئیر کی مدد سے اس کے کسی قریبی عزیز کی آواز کاپی کرتے ہیں۔پھر اْس کی آواز میں اغوا یا گرفتاری کی کال کرکے رقم کا مطالبہ کیا جاتا ہے۔ اب تک کئی شہری اسی طریقے سے لٹ چکے ہیں۔ ٹیکنالوجی کے استعمال سے بینکوں کی ہیلپ لائن کے ذریعے کال اور میسج کرکے بھی صارفین کی معلومات اور رقوم چرائی جارہی ہیں۔پی ٹی اے کے مطابق ملزمان جعلی سمز کو فراڈ میں استعمال کررہے ہیں۔ فراڈ کے واقعات پی ٹی اے کو رپورٹ کرنے کی شرح میں بھی اضافہ ہوا ہے۔۔