ایبٹ آباد میں حاشر تاج تشدد کیس کا مرکزی ملزم گرفتار

سندھ میں نئی کنوؤں سے گیس کی پیداوار کا آغاز

کراچی پاپوش میں تشدد زدہ لاش دریافت

اوپن مارکیٹ میں ڈالر مستحکم، یورو میں کمی جبکہ برطانوی پاؤنڈ معمولی مہنگا

تلہار کے نواح میں مہنگائی سے پریشان محنت کش نےخود کشی کرلی

ٹھٹھہ بائی پاس کے قریب کار کی ٹکر سے راہگیر خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ایک زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

لداخ الیکشن میں بی جے پی کی شرمناک شکست پرمودی کو کڑی تنقید کا سامنا

سری نگر(پی پی آئی) بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرکے لداخ خطے میں خود مختار پہاڑی ترقیاتی کونسل کے انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی کو جس شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑاہے اس پر بی جے پی کے جائزہ اجلاس میں بھاجپا کی لیڈر شپ نے مسلمان مخالف پالیسیوں پر نریندر مودی کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا اور تسلیم کیا کہ کشمیر کی مسلم اور سکھ آبادی  بھارتیہ جنتا پارٹی کو پسند نہیں کرتی۔پی پی آئی کے مطابق بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرکے لداخ خطے میں خود مختار پہاڑی ترقیاتی کونسل کے انتخابات میں بھارتی حزب اختلاف کے اتحاد کو چھ نشستوں میں سے پانچ پر کامیابی ملی ہے جبکہ بی جے پی  صرف ایک سیٹ  بمشکل حاصل  کر سکی ہے۔ انتخاب میں کانگریس نے تین، نیشنل کانفرنس نے دو اور بی جے پی نے ایک سیٹ جیتی ہے۔