ملک کے بیشتر علاقوں میں عمومی طور پر گرم اور خشک موسم متوقع

سکرنڈ میں شہید بینظیر بھٹو فیملی فیسٹیول اور مینا بازار کا افتتاح

ڈیرہ اسماعیل خان میں پاکستان کسٹمز کے گودام میں آگ بھڑک اٹھی، زائد المیعاد سگریٹ اور متفرق ضبط شدہ سامان جل گیا

افغانستان سے درآمد شدہ نیم تیار قالینوں پر اضافی سیلز ٹیکس ختم ہونا چاہئیے :پی سی ایم ای اے

پاک-ترک وزرائے خارجہ کا علاقائی امن کی پیش رفت پر تبادلہ خیال

سوسائٹی فار پروموشن آف ریڈنگ اینڈ امپروومنٹ آف لائبریری کے زیر اہتمام سیمینار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاکستان کی جانب سے مظلوم فلسطینی عوام کیلئے امداد کی پہلی کھیپ مصر پہنچ گئی

قاہرہ/ اسلام آباد (پی پی آئی)پاکستان کی جانب سے مظلوم فلسطینی عوام کیلئے امداد کی پہلی کھیپ مصر پہنچ گئی، امدادی سامان میں 1 ہزار خیمے،4 ہزار کمبل اور 3 ٹن ادویات شامل ہیں۔پی پی آئی کے مطابق پاکستان کی جانب سے غزہ کے مظلوم فلسطینیوں کیلئے بھیجی گئی امدادی کھیپ مصر پہنچ گئی، امدادی کھیپ پاک فوج اور این ڈی ایم اے کی کاوش سے بھیجی گئی۔امداد  ی طیارے نے لعریش ائیرپورٹ پر لینڈ کیا،جہاں مصر میں پاکستان کے سفیر ساجد بلال نے امداد مصری ہلال احمر کے حوالے کی۔العریش ائیرپورٹ غزہ کی سرحدسے 40کلومیٹرفاصلے پرہے، پی پی آئی کے مطابق مصری ہلال احمرپاکستان کی طرف سے بھیجی گئی اشیاغزہ تک پہنچائے گی۔پاک فوج کی جانب سے خیموں، کمبل اورادویات پر مشتمل 81 ٹن امدادی بھجوائی گئی ہے، امداد میں 1 ہزار خیمے،4 ہزار کمبل اور 3 ٹن ادویات شامل ہیں۔