جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

گیس کی قیمت میں ہوش ربا اضافے کا فیصلہ قبول نہیں: شیری رحمٰن

 اسلام آباد (پی پی آئی)سابق وفاقی وزیر شیری رحمٰن نے کہا کہ پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کے بعد مہنگائی میں بھی نمایاں کمی ہونی چاہیے تھی جوکہ اب تک نظر نہیں آرہی ہے۔پی پی آئی کے مطابق نگران حکومت کی جانب سے گیس کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافے کے فیصلوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سابق وفاقی وزیر شیری رحمٰن نے کہا  کہ حکومت کو یہ معاملہ آئندہ منتخب ہو کر آنے والے لوگوں پر چھوڑ دینا چاہیے تھا۔واضح رہے کہ 2 روز قبل نگران وفاقی کابینہ نے گیس کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کی منظوری دی تھی جس کے تحت پروٹیکٹڈ صارفین کے لیے گیس کے ماہانہ فکسڈ چارجز 3900 فیصد تک جبکہ گھریلو صارفین کے لیے گیس کے نرخ 194 فیصد تک بڑھا دیے گئے تھے۔