اسٹاک ایکسچینج، سینٹرل ڈپازٹری کمپنی، نیشنل کلیئرنگ کمپنی ، پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج اور انسٹیٹیوٹ آف فنانشل میںکیپٹل مارکیٹ ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کے لیے معاہدے پر دستخط

مرحوم محمد ناصر صحافتی برادری کے ایک فعال، باوقار اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے حامل فرد تھے:مسلم لیگ فنکشنل سندھ

منشیات فروشوں کی سہولیت کاری پر ضلع بدین کے 6 پولیس اہلکار برطرف

منشیات فروشوں کی سہولیت کاری پر ضلع بدین کے 6 پولیس اہلکار برطرف

میرپورخاص سیٹلائٹ ٹاؤن میں بجلی چوروں کیخلاف کارروائی ، کنکشن ،بقایا جات وصول

تربت میں جشن بہاراں فیسٹیول منعقد ،، سابق وزیراعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ شریک

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

آجرسخت دباؤ کا شکار، بڑے پیمانے پر بے روزگاری بڑھنے کا خدشہ

کراچی (پی پی آئی)ایمپلائرزفیڈریشن پاکستان کے وفد نے سابق صدر مجید عزیز کی قیادت میں ڈسیکرٹری  لیبر سندھ شارق احمد، کمشنر سیسی سلیم رضا  سے ملاقات کی، پی پی آئی کے مطابق د عزیز نے کہا کہ اس حقیقت کے باوجود کہ زیادہ تر آجر مالی وسائل کے حوالے سے سخت دباؤ کا شکار ہیں حکومت کی جانب سے کم از کم اجرت32ہزارروپے مقرر کرنے کے حکومتی فیصلے سے مکمل طور پر متفق ہیں۔مجید عزیز کا کہنا تھا کہ فیکٹریاں بند ہو رہی ہیں یا بند ہونے کو ہیں جس سے بڑے پیمانے پر بے روزگاری بڑھنے کا خدشہ ہے جس کے اثرات بہت بڑی تعداد میں مزدوروں خاص کر کم سے کم اجرت  والوں پر  پڑیں گے۔ای ایف پی وفد نے یقین دہانی کروائی کہ صنعتی شعبہ لیبر انسپکشن کے نہیں بلکہ لیبر انسپکٹرز کے من مانے اقدامات کے خلاف ہے۔ وفد نے مطالبہ کیا کہ ای او بی آئی، سیسی، کم از کم اجرت بورڈ اور ورکرز ویلفیئر فنڈ کے بورڈز میں ای ایف پی کو نمائندگی دی جائے۔لیبر سیکرٹری سندھ شارق احمد نے ای ایف پی سے کہا کہ وہ اپنے تمام ممبران کی فہرست فراہم کرے اور انڈسٹریل ٹاؤن ایسوسی ایشنز کے ساتھ ساتھ ٹریڈ ایسوسی ایشنز کو بھی ممبرشپ لسٹ فراہم کرنے کے لیے راغب کرے۔کمشنر سیسی سلیم رضا نے ای ایف پی سے سیسی میں مزید صنعتوں کو رجسٹر کرنے میں مدد کی استدعا کی۔انہوں نے مشورہ دیا کہ وزیر اعلیٰ کو جلد از جلد اسٹیک ہولڈرز سے ملاقات کرنی چاہیے تاکہ مسائل پر بات ہو اور ان کو حل کیا جا سکے۔انہوں نے یہ بھی کہنا تھا کہ غیر ملکی نجی ادارے جو صنعتوں کے کام میں مداخلت کر رہے ہیں ان کی حوصلہ شکنی کی جائے اور صنعتی ماحول کو خراب کرنے سے گریز کیا جائے۔