ایبٹ آباد میں حاشر تاج تشدد کیس کا مرکزی ملزم گرفتار

سندھ میں نئی کنوؤں سے گیس کی پیداوار کا آغاز

کراچی پاپوش میں تشدد زدہ لاش دریافت

اوپن مارکیٹ میں ڈالر مستحکم، یورو میں کمی جبکہ برطانوی پاؤنڈ معمولی مہنگا

تلہار کے نواح میں مہنگائی سے پریشان محنت کش نےخود کشی کرلی

ٹھٹھہ بائی پاس کے قریب کار کی ٹکر سے راہگیر خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ایک زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ہندوؤں کے مذہبی تہواردیوالی پر الخدمت تحائف  دیوالی تقسیم کرے گی

کراچی (پی پی آئی) الخدمت فاؤنڈیشن سندھ کے تحت ہرسال کی طرح اس سال بھی ہندوؤں کے مذہبی تہواردیوالی کے موقع پر1500 سے زائد مستحق خاندانوں میں تحائف دیوالی تقسیم کئے جائیں گے۔الخدمت کے تحت سکھر،ٹنڈوالہیار اور ٹنڈوآدم سمیت دیگراضلاع کے مقامی مندروں میں 5نومبر کو تقریبات منعقد کی جائیں گی۔ پی پی آئی کے مطابق  ان تقریبات میں الخدمت کے مرکزی وصوبائی ذمہ داران سمیت مختلف سماجی شخصیات شرکت کریں گی۔ الخدمت سندھ کے نائب صدر سیدمحمد یونس نے ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ الخدمت کی جانب سے مستحق خاندانوں کو راشن، وہیل چیئرزاور گفٹ دیئے جائیں گے۔ “الخدمت اقلیتی ونگ “مختلف تہواروں پر مذہب سے بالاترہوکر تمام انسانیت کو خوشیاں فراہم کرنے کی کوشش کرتاہے