ایبٹ آباد میں حاشر تاج تشدد کیس کا مرکزی ملزم گرفتار

سندھ میں نئی کنوؤں سے گیس کی پیداوار کا آغاز

کراچی پاپوش میں تشدد زدہ لاش دریافت

اوپن مارکیٹ میں ڈالر مستحکم، یورو میں کمی جبکہ برطانوی پاؤنڈ معمولی مہنگا

تلہار کے نواح میں مہنگائی سے پریشان محنت کش نےخود کشی کرلی

ٹھٹھہ بائی پاس کے قریب کار کی ٹکر سے راہگیر خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ایک زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کرپشن کیس میں گرفتاراسد قیصرجوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل  منتل

 اسلام آباد (پی پی آئی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے سابق ا سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو جوڈیشل ریمانڈپرجیل بھیج دیا۔سابق  اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد پہنچایاگیا،پی پی آئی کے مطابق      اسد قیصر کوجوڈیشل مجسٹریٹ قدرت اللہ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔بیرسٹر گوہر اور شعیب شاہین عدالت میں پیش ہوئے، شعیب شاہین نے کہا کہ کل الیکشن کا اعلان ہوا اور اسد قیصر کو گرفتار کرلیا گیا، اسد قیصر کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے، اسد قیصر کو اس کیس میں رہا کیا جائے، اسد قیصر حفاظتی ضمانت بھی اپلائی کررہے ہیں۔عدالت نے  اسد قیصر کو جوڈیشل لاک اپ میں رکھنے کا حکم دیتے ہوئے اسلام آبادپولیس کے حوالے کردیا۔، جس کے بعد پولیس اسد قیصر کو لے کر اڈیالہ جیل روانہ ہوگئی۔