نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے بحرینی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو کی، علاقائی استحکام پر تبادلہ خیال

کراچی پورٹ ٹرسٹ نے کارگو ہینڈلنگ کا نیا ریکارڈ قائم کیا

پنجاب بھر میں بشمول لاہور گرجا گھروں میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی

ماری پور روڈ پر پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک

سی ڈی اے نے اسلام آباد ویمن چیمبر آف کامرس کے لئے نیا اقداماتی منصوبہ پیش کیا

پی سی ایم ای اے کا بین الاقوامی ہینڈلوم قالین نمائش کے لئے فنڈنگ ​​میں تاخیر پر اظہار تشویش

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بھاری نقصان کے بعد حکومت کا اسٹیل ملز پر واجبات کا ازسرنو جائزہ لینے کا فیصلہ

اسلام آباد(پی پی آئی) وفاقی حکومت نے 8 سال کی بندش کے دوران 18 ارب ڈالرز کے نقصان کے بعد پاکستان اسٹیل ملز کو نجکاری کی فہرست سے نکال کر اس کی منیجمنٹ کنسلٹنگ پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف منیجمنٹ کو سونپ دی تاکہ وہ اس کی قانونی، مالیاتی اور انسانی وسائل سے متعلق ذمہ داریوں، واجبات کے ساتھ اس کے بنیادی اور غیر بنیادی اثاثوں کا ازسر نو جائزہ لے سکے۔پی پی آئی کے مطابق وزارت صنعت و پیداوار  کے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ اس (انتظامی کنسلٹنگ) کا مقصد ہاؤسنگ سوسائٹیز، کنٹریکٹ پر مبنی معاہدے، قانونی معاملات، انسانی وسائل، اثاثوں اور انوینٹری سمیت پی ایس ایمز کے دیگر آپریشنز کا جائزہ لینا اور رپورٹ کرنا ہے۔ پاکستان اسٹیل ملز کو کم سے کم 7 اہم شعبوں کا احاطہ کرنا ہوگا جس میں اثاثے، واجبات، قانونی اور مالی مسائل شامل ہیں۔مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے اس کے مرکزی پلانٹ کو ہیٹ موڈ پر رکھنے کے علاوہ پاکستان اسٹیل ملز جون 2015 میں بند کر دی تھی،  ایک اندازے کے مطابق جون 2015 میں اسٹیل مل کی بندش کے بعد سے پاکستان کو اسٹیل کی مصنوعات کی درآمدات کی وجہ سے 18 ارب ڈالرز کا نقصان ہوا، جو پہلے اسٹیل ملز میں تیار کی جاتی تھی۔ رپورٹ کے مطابق پی آئی ایم کو ’کم وقت میں بہت بڑا کام‘ سونپا گیا ہے۔مثال کے طور پر پاکستان اسٹیل ملز کی املاک بشمول اسٹیل ٹاؤن اور گلشن حدید سمیت گھروں کی کْل تعداد، ان کے سائز کی درجہ بندی، ان میں رہائشیوں کی بجلی، پانی، گیس سمیت دیگر یوٹیلیٹی کا استعمال اور ان کے واجبات اور اخراجات کا وسیع طور پر جائزہ لینا شامل ہے۔اس کے علاوہ   اسٹیل ملز کے اثاثوں، آلات کی تفصیل، انفرااسٹرکچر کی معلومات سمیت تمام اثاثوں کے ساتھ موجودہ سطح اور سامان کی اقسام، اسٹاک میں موجود سپلائز اور مصنوعات کی تعداد اور اقسام سمیت انوینٹری منیجمنٹ کا بھی جائزہ لینا ہوگا۔سب سے بڑھ کر فنانشل اسٹیٹمنٹ کا تجزیہ ادارے کی مالی صحت اور کارکردگی کے بارے میں آگاہی ہے، دلچسپ بات یہ ہے کہ اس سال مئی میں حتمی شکل دی گئی تازہ ترین مالیاتی اسٹیٹمنٹ سے پتا چلتا ہے کہ پاکستان اسٹیل ملز نے 30 جون 2022 کو ختم ہونے والے مالی سال 22-2021 میں بعد از ٹیکس تقریباً 7.45 ارب روپے کا خالص منافع کمایا، اس حقیقت کے باوجود کے اس کا 206 ارب کا مجموعی نقصان اس کے 195.5 ارب روپے کے اثاثوں سے زائد ہے۔پاکستان اسٹیل ملز کے کل اثاثوں کی مالیت 838.66 ارب روپے ہے، جس میں 751 ارب روپے مالیت کی جائیداد شامل ہے جبکہ 17 ہزار ایکڑ سے زائد اراضی، ہزاروں گھر، کئی ہسپتال، تعلیمی سہولیات وغیرہ، پلانٹ اور مشینری اور 71 ارب روپے کی جائیدادوں میں کی گئی سرمایہ کاری کے علاوہ دیگر اسٹاک وغیرہ شامل ہے۔