جےیوآئی کے رہنماء پرفیسر زبیر عباسی کے والد انتقال کر گئے ،فضل الرحمن کا اظہار افسوس

پشتونوں کی بدقسمتی کہ انہوں نے کرپشن کرنے والوں کو اسمبلیوں میں بھیجا:عوامی نیشنل پارٹی

ایڈیشنل آئی جی کراچی سے سرجانی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ کے وفد کی ملاقات

گورنر سندھ سے آئی سی ایم اے کے وفد کی ملاقات، مالی شفافیت اور معیاری پیشہ ورانہ تعلیم کے فروغ پر زور

پاکستان پائیدار سرمایہ کاری کی مارکیٹ میں داخل؛ ای ایس جی میوچل فنڈز فریم ورک متعارف

این ای ڈی یونیورسٹی میں سندھ کے پہلے گوگل جیمنی فار ایجوکیشن کارنر کا افتتاح

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ن لیگ سندھ کی باگ ڈور بشیر میمن کے حوالے کرنے پربعض رہنماؤں کو شدید تحفظات

کراچی(پی پی آئی)  مسلم لیگ (ن)  سندھ میں شریف برادران کی جانب سے صوبے میں پارٹی کی باگ ڈور وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے سابق سربراہ بشیر میمن کے حوالے کرنے کے فیصلے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا جارہاہے، جنہوں نے مسلم لیگ (ن) میں ایک ماہ قبل شمولیت اختیار کی تھی۔اس تعیناتی کو بشیر میمن کی ان ’خدمات‘ کا نتیجہ سمجھا جارہا ہے جو انہوں نے ایف آئی اے کے سربراہ کے طور پر شریف خاندان کو فراہم کیں۔قبل ازیں بشیر میمن نے کہا تھا کہ انہوں نے سابق وزیراعظم عمران خان کے حکم پر نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کے خلاف مقدمات درج کرنے سے انکار کر دیا تھاپارٹی کے کچھ دیگر رہنماؤں نے مبینہ طور پر سندھ میں پارٹی کی قیادت کرنے کے لیے بشیر میمن کی تعیناتی پر سوال اٹھائے ہیں، ان کا خیال ہے کہ اس فیصلے سے صوبے میں پارٹی کارکنوں کو غلط پیغام جائے گا،۔مسلم لیگ (ن) سندھ میں 4 جماعتی اتحاد کی تشکیل کا بھی ارادہ رکھتی ہے، جس میں ممکنہ اتحادی ایم کیو ایم (پاکستان)، جے یو آئی (ف) اور پیر پگارا کی زیرقیادت گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) ہوں گے۔