فرحت شہزادی کی کرپشن میں مبینہ ساتھ دینے پربشری بی بی کو گرفتارکیا جائے: عطا تارڑ

 اسلام آباد (پی پی آئی)مسلم لیگ (ن)  کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل عطا تارڑ نے  فرحت شہزادی  کی کرپشن میں مبینہ ساتھ دینے پربشری بی بی  کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق انہوں نے کہا کہ فرحت شہزادی کے اربوں مالیت کے اثاثے منظر عام پر آئے، کیونکہ انہوں نے اور ان کے شوہر نے عمران خان کی ناک کے نیچے اور ان کی اہلیہ اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی مدد سے بڑے پیمانے پر کرپشن کی۔رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ فرحت شہزادی، ان کے شوہر، بشری بی بی اور عثمان بزدار گینگ کے اراکین ہیں، جنہوں نے پنجاب کو لوٹا اور اربوں روپے بنائے۔انہوں نے عدالت عظمیٰ پر زور دیا کہ وہ عمران خان اور ان کی اہلیہ کے خلاف القادر ٹرسٹ کیس کا فیصلہ کرے۔