پی پی پی کے سابق سیکرٹری جنرل جہانگیر بدر کی 7ویں برسی کل منائی جائیگی

لاہور (پی پی آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق سیکرٹری جنرل جہانگیر بدر کی 7ویں برسی کل (13نومبر)بروز پیر ملک بھر میں منائی جائیگی۔جہانگیر بدر 1988میں رکن قومی اسمبلی اور بعدازاں سینٹ کے ممبر اور چیئر پرسن سٹینڈ نگ کمیٹی برائے پارلیمانی امور رہے۔جہانگیر بدر 13نومبر 2016 کو عارضہ قلب کے باعث انتقال کر گئے تھے۔جہانگیر بدر کی برسی کے سلسلے میں ایک تقریب کا اہتمام آج(12نومبر)بروز اتوار ان کے صاحبزادیذوالفقار علی بدر کی رہائش گاہ رائیونڈ روڈ پر ہو گی جس میں پارٹی کے مرکزی،صوبائی اور لاہور کے رہنما اور کارکن میں شرکت کریں گے۔