شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کراچی؛ رواں سال کا پانچواں پولیو کیس سامنے آ گیا

کراچی (پی پی آئی)رواں سال کا پانچواں پولیو کیس سامنے آ گیا۔ترجمان وزارت صحت کاکہنا ہے کہ کراچی کے ضلع شرقی میں 31ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے،جس کے بعد پاکستان میں رواں سال پولیو کیسز کی تعداد پانچ ہوگئی ہے۔ ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ متاثرہ بچے کا تعلق یونین کونسل گجرو سے ہے، جہاں سے رواں سال کا چوتھا کیس بھی رپورٹ ہوا تھا۔ترجمان کا کہنا ہے کہ ’پولیو ایک موقع پرست وائرس ہے،خاص طور پر کم قوت مدافعت والے بچوں کو اپنا نشانہ بناتا ہے،خاص طور پر ایسے علاقوں میں جہاں صحت کی سہولیات، غذائیت، صفائی کا نظام اور ویکسنیشن کے ریٹ کم ہوں۔ترجمان وزارت صحت کاکہناتھا کہ ہم پولیو کے خلاف جنگ میں ہمارے پارٹنرز کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں،حکومت پولیو کے خاتمے کیلئے ایمرجنسی بنیادوں پر تمام تر ضروری اقدامات کو یقینی بنارہی ہے،ہائی رسک ایریاز میں جہاں وائرس موجود ہے اعلیٰ معیار کی پولیو مہم کا انعقاد کیا جارہا ہے،علما کرام،سول سوسائٹی، میڈیا ملک سے پولیو کے خاتمے میں اپنا اہم کردار ادا کریں۔