نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے بحرینی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو کی، علاقائی استحکام پر تبادلہ خیال

کراچی پورٹ ٹرسٹ نے کارگو ہینڈلنگ کا نیا ریکارڈ قائم کیا

پنجاب بھر میں بشمول لاہور گرجا گھروں میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی

ماری پور روڈ پر پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک

سی ڈی اے نے اسلام آباد ویمن چیمبر آف کامرس کے لئے نیا اقداماتی منصوبہ پیش کیا

پی سی ایم ای اے کا بین الاقوامی ہینڈلوم قالین نمائش کے لئے فنڈنگ ​​میں تاخیر پر اظہار تشویش

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

لسبیلہ میرین یونیو رسٹی میں حالات کشیدہ، پولیس اور طلبا مدمقابل، 40 گرفتار

لسبیلہ (پی پی آئی)لسبیلہ کی میرین یونیو رسٹی میں حالات کشیدہ ہوگئے ہیں، اور طلبا نے اپنے مطالبات کے لئے یونیورسٹی پر قبضہ کررکھا ہے، جب کہ پولیس نے 40 طلبا کو گرفتار کرلیا ہے۔بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کی تحصیل میں واقع لسبیلہ میرین یونیو رسٹی میں حالات کشیدہ ہوگئے ہیں، اور طلبا نے اپنے مطالبات کے لئے دھرنا دے رکھا ہے، جب کہ دھرنے کو منتشر کرنے کے لئے پولیس کی بھاری نفری طلب کرلی گئی ہے اور طلبا پر وقفے وقفے سے آنسو گیس کی شیلنگ بھی کی جارہی ہے۔ 4 روز قبل لسبیلہ میرین یونیورسٹی کے طلبا نے گورنر بلوچستان کے سامنے چند مطالبات رکھے تھے اور ملاقات کے لئے وقت مانگا تھا، تاہم یونیورسٹی انتظامیہ نے طلبا قیادت سے مذاکرات کئے اور طلبا کے مطالبات پورے کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی۔یونیورسٹی انتظامیہ نے طلبا کے مطالبے پر طلبا کا سالانہ اسٹڈی ٹور بحال کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا تھا، تاہم گزشتہ روز انتظامیہ کی جانب سے بغیر بتائے اچانک یہ نوٹیفکیشن معطل کردیا گیا، جس پر طلبہ و طالبات نے احتجاج شروع کردیا۔طلبا کی جانب سے کراچی کوئٹہ مرکزی شاہراہ پر دھرنا دے دیا گیا جس پر یونیورسٹی انتظامیہ نے پولیس کی بھاری نفری طلب کرلی، اور  40 طلبہ کو گرفتار کرلیا گیا۔ جمعہ کوطلبا دوبارہ یونیورسٹی کے باہر جمع ہوئے اور گرفتار کئے گئے طلبہ کی رہائی، گورنر سے ملاقات اور نوٹیفکیشن بحال کرنے کا مطالبہ کیا، تاہم یونیورسٹی انتظامیہ نے دھرنا ختم کرنے اور ہاسٹل خالی کرانے کاحکم دے دیا، جس پر طلبہ و طالبات نے یونیورسٹی خالی کرنے سے انکار کر دیا اور یونیورسٹی کے داخلی راستوں پر قبضہ کرلیا۔دوسری جانب یونیورسٹی انتظامیہ نے پولیس کی بھاری نفری طلب کرلی اور احتجاج کرنے والے طلبا پر آنسو گیس کی شیلنگ بھی کی گئی، تاہم طلبا کسی صورت دھرنا ختم کرنے کو تیار نہیں اور مظاہرہ جاری ہے۔